حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سنادی

سچ ٹی وی  |  Mar 05, 2025

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی ہوگی، گرمیوں تک بجلی کی قیمتیں کنٹرول میں ہونگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انشاللہ گرمیوں تک بجلی کی قیمتیں کنٹرول میں ہوں گی اور لوگوں کی زندگی میں آسانیاں آئیں گی، ایک سال میں ہم نے پوری کوشش کی ہے ایمانداری سے کہ ہم حالات کو بہتر کریں، اب ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کے ساتھ ایک پروگرام میں ہیں ادھر بھی ہم نے کچھ شرائط لکھ کر دی ہوئی ہیں، ہم نے قرضہ لیا ہوا ہے، اسی کے اندر رہ کر ہم نے گزارہ کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں فیڈرل منسٹر ہوں نہ میرے پاس گاڑی ہے نہ مجھے تنخواہ ملتی ہے، گاڑی میں اپنی استعمال کررہا ہوں، پٹرول اپنا ڈال رہا ہوں اور اپنا دفتر خود چلارہا ہوں، مجھے نہیں پتا کہ میں قومی خزانے پر بوجھ کیسے بن گیا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ ہمارے پاس ایک سہولت ہے پاکستان بیت المال، پہلے ہمارے پاس 7 ارب روپے کا فنڈ تھا جسے وزیراعظم شہباز شریف نے ڈبل کرکے 14 ارب کردیا ہے، اس وقت بیت المال کے صوبائی ہیڈ کوارٹر کو زیادہ سے زیادہ فنڈنگ دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More