سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا سپر ٹیکس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ

سچ ٹی وی  |  Mar 10, 2025

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپرٹیکس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پرکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملے پر فیصلہ دے چکے ہے، آئینی بینچ دوبارہ تشکیل دینا پڑے گا۔

کمپنی وکلاء کی جانب سے سپر ٹیکس کیس کی سماعت عید الفطر کے بعد کرنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا فروغ نسیم صاحب، عید تک یہ کیس مکمل نہیں ہو گا، جو کیس چلانا چاہتے ہیں ان کو تو کیس چلانے دیں، کم ازکم کیس چلنا تو شروع ہو۔

سپریم کورٹ نے سپرٹیکس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More