امریکا نے جنوبی افریقا کے سفیرکو منافرت پھیلانے پرملک سےنکال دیا

ہم نیوز  |  Mar 15, 2025

امریکا نے جنوبی افریقا کے سفیرکونسلی کومنافرت پھیلانے کا الزام لگا کراپنے ملک سے نکال دیا۔

امریکہ کے وزیرخارجہ مارکوروبیو نے جنوبی افریقا کے سفیرابراہیم رسول کوناپسندیدہ شخص قراردے دیا اورکہا کہ  ابراہیم رسول امریکا اورصدرٹرمپ سے نفرت کرتے ہیں۔

بائیڈن دور میں اوپن بارڈر پالیسی سے قاتل امریکا میں داخل ہوئے، ٹرمپ

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی اور نئے وزیر خارجہ مارکو روبیو کے عہدہ سنبھالتے ہی امریکی محکمہ خارجہ میں اہلکاروں کی بڑی تعداد مستعفی ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ کی واشنگٹن میں بھارت، آسٹریلیا اور جاپان کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں ہوئیں، ان 4 ممالک کو چین کے خلاف اتحاد سمجھا جاتا ہے۔

اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کہہ چکے ہیں کہ امریکا کیلئے چین سب سے زیادہ خطرناک دشمن ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More