سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم کا الزام،پی ٹی آئی سے وابستہ افراد کیخلاف شواہد سامنے آگئے

ہم نیوز  |  Mar 20, 2025

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم کے الزام میں پی ٹی آئی سے وابستہ افراد کیخلاف شواہد سامنے آگئے ہیں۔

جے آئی ٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی سے وابستہ افراد سےدوران تفتیش اشتعال انگیز مواد اکھٹا کیا گیا ،مواد پی ٹی آئی قیادت کی ریاست مخالف سرگرمیوں کا ثبوت ہے،ریاست مخالف سرگرمیوں میں پی ٹی آئی قیادت کے قریبی رشتے دار بھی ملوث ہیں۔

عید الفطرپر 5 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی،شیڈول جاری

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی مجرموں کیخلاف قانونی اور انتظامی کارروائیوں کی سفارش کر رہی ہے،جے آئی ٹی مفرور اورغیر حاضر افراد کیخلاف کارروائی کی سفارش بھی کر رہی ہے۔

جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سینٹرل اور سوشل میڈیا ٹیم کی کارروائیاں رضاکار فورس نے نہیں کیں،پروپیگنڈا اندرون ملک اور آف شور اکاؤنٹس کے ہینڈلرز کے ذریعے کیا گیا۔

پروپیگنڈا مہم کی مالی اعانت غیر ملکی لابیز اور پی ٹی آئی قیادت کے ذریعے کی جا رہی ہے،غیر ملکی لابیز پی ٹی آئی قیادت سے مل کر پروپیگنڈا مہم کو کنٹرول بھی کر رہی ہیں۔

سپریم کورٹ میں خصوصی اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم

پی ٹی آئی سے وابستہ افراد سے منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں،ہم نیوزمعاملے پر پی ٹی آئی سے مؤقف لینے کی کوشش کررہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More