جدہ سے لاہور آنے والے قومی ایئر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

ہم نیوز  |  Mar 20, 2025

جدہ سے لاہور آنے والے قومی ایئر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) ذرائع نے بتایا کہ پرواز پی کے 860 میں 300 مسافر اور عملہ سوار تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پرندہ ٹکرانے سے پی آئی اے کے طیارے کو نقصان پہنچا، اس کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔

پی آئی اے نے دو انٹرنیشنل روٹس پر کرایوں میں رعایت کا اعلان کر دیا

رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے ایئر کرافٹ انجینئرز جہاز کا معائنہ کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More