رمضان المبارک کا دوسراعشرہ اختتام پذیر ہونے پر ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں افراد جمعہ کو بعد نماز عصر اعتکاف بیٹھ گئے۔
دارالحکومت اسلا م آباد کی فیصل مسجد میں 600 سے زائد افراد اعتکاف بیٹھے ہیں، آخری عشرے میں قیام اللیل کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ طلب
صوبائی دارالحکومت لاہور میں داتا دربار میں انتظامیہ نے معتکفین کے ناموں کی فہرست احاطہ دربار میں آویزاں کر دی۔
پشاورکی تاریخی سنہری مسجد ، مسجد مہابت خان سمیت دیگر چھوٹی بڑی مساجد میں بڑی تعداد میں شہری معتکف ہو گئے جبکہ کئی مساجد میں شہریوں کی پہلے سے رجسٹریشن بھی کی گئی تھی۔
کراچی میں بھی مسلمان 10 روزہ اعتکاف کے لئے بیٹھ گئے جوشوال کا چاند نظرآتے ہی اپنا اعتکاف مکمل کرکے مساجد سے باہرآ جائیں گے۔
ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف بیٹھنے والوں کے لئے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں، معتکفین کیلئے سحروا فطار کا بھی بندو بست کیا گیا ہے۔