کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری

ہم نیوز  |  Mar 22, 2025

کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی۔

کراچی کے علاقے ضلع غربی، جنوبی اورشرقی زونز میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، کمشنرکی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

اسلام آباد، راولپنڈی میں بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند

روشنیوں کے شہرکراچی میں یوم علیؓ کے موقع پرسیکیورٹی اقدامات کےتحت دفعہ 144 نافذ کردی گئی، ہجوم کی شکل میں 3 افراد سے زیادہ جمع نہیں ہوسکتے۔

2 روز پہلے محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے 21 رمضان المبارک کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان  بھی کیا تھا، تعلیمی اداروں میں 22 مارچ کو چھٹی کا اعلان یوم علیؓ کے موقع پرکیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More