حکومت کی تنخواہ دار طبقے کو فوری ریلیف دینے سے معذرت

ہم نیوز  |  Mar 22, 2025

حکومت کی جانب سے تنخواہ دار طبقے کو فوری ریلیف دینے سے معذرت کرلی گئی۔

موقر قومی اخبار کے مطابق حکومت نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تنخواہ دار طبقے پرزیادہ بوجھ ہونے کو تسلیم کیا لیکن فوری ریلیف دینے سے معذرت کی۔

پاک افغان طورخم بارڈر 28 روز بعد پیدل آمد و رفت کیلئے کھل گیا

گزشتہ روز قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری بلال اظہر کیانی نے تنخواہ د ار طبقے پر ٹیکس کے بہت زیادہ دباؤ کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ تنخواہ دارطبقے پر ٹیکس کا کافی بوجھ ہے مگر ملکی معیشت کے حالات ایسے ہیں کہ فوری طور پر ملازمین کو ریلیف دینا ممکن نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More