انگلش فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ کا مہنگا ترین اسپیل کروا کر ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
آئی پی ایل کے 18 ویں سیزن میں راجستھان رائلز اور سن رائزز حیدرآباد کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں سن رائزز حیدرآباد کے بیٹرز نے راجستھان کے باؤلرز کی دھلائی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 286 رنز بنائے۔
تیرہ سالہ کرکٹر آئی پی ایل کا حصہ بننے والا کم عمر ترین کھلاڑی بن گیا
یہ آئی پی ایل کی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور ہے ، اس میچ میں راجستھان رائلز کے باؤلر آرچر نے آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے مہنگا اسپیل کرایا۔
جوفرا آرچر نے 4 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ حاصل کیے 76 رنز دیئے ، آرچر کو 4 اوورز میں 10 چوکے اور 4 چھکے لگے۔