ڈیرہ غازی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا بڑا حملہ پسپا

ہم نیوز  |  Mar 24, 2025

ڈیرہ غازی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا بڑا حملہ پسپا کر دیا گیا۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ وہوا کی جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر 20 سے 25 دہشتگردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف اطراف سے راکٹ لانچرز اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

بلوچستان میں دہشتگردوں کا خودکش حملہ ناکام، 5 خارجی ہلاک

پولیس ترجمان نےبتایا کہ چوکی پر تعینات پنجاب پولیس کے الرٹ اہلکاروں نے زبردست مزاحمت اور جوابی فائرنگ سے حملہ ناکام بنا دیا، جوابی کارروائی سے دہشتگرد پسپا ہو کر فرار ہو گئے، پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More