کراچی: سندھ حکومت نے 4 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر چھٹی کا اعلان کر دیا۔
صوبائی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر 4 اپریل کو تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یوم پاکستان کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات میں اعزازات کی تقسیم کی تقریب ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب نے منظور شدہ متعدد بلوں کی توثیق کر دی
تقریب میں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد ازمرگ اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کیا گیا۔ جو ان کی بیٹی صنم بھٹو نے وصول کیا۔