اسرائیل کی غزہ پر بربریت جاری، 2 صحافیوں سمیت 65 فلسطینی شہید

ہم نیوز  |  Mar 25, 2025

اسرائیل کی غزہ پربمباری میں 2 صحافیوں سمیت 65 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق نصراسپتال پربمباری میں حماس رہنما اسماعیل برہوم شہید ہوئے اسرائیلی فوج نے منگل سے اب تک 4 حماس رہنماؤں کوشہید کیا۔

ایران نے امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کا عندیہ دے دیا

عرب میڈیا نے بتایا کہ رفح میں اسرائیلی فورسزکا ریڈ کراس کی عمارت پرحملہ بھی کیا ہے جس سے متعدد شہری شہید ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ نےغزہ میں اپنے بین الاقوامی عملے کی تعداد کم کرنے کااعلان کردیا، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں صورتحال خطرناک ہوچکی ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے مزید کہا کہ 100 میں سے30 ارکان  صورتحال دیکھتے ہوئے اپنی حفاظت کیلئےغزہ چھوڑ رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More