فٹ پاتھ پرشورومزمافیاء قابض، ٹریفک کی آمدورفت میں دشواری

سچ ٹی وی  |  Mar 25, 2025

شہری مراکز و گردونواح میں قائم نجی سوسائٹیوں کی مارکیٹوں میں شورومز کی بھر مار، فٹ پاتھ پر شورومز مافیاء قابض سڑکیں سمٹ گئیں ٹریفک کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا، پیدل چلنے والے افراد اور خصوصی افراد متعدد جان لیوا حادثات کا شکار، ٹریفک پولیس اور سی ڈی اے کا عملہ شورومز مافیاء کے آگے بے بس۔

اسلام آباد شہر کے خرید و فروخت والے مراکز اور گردونواح میں قائم نجی رہائشی سوسائٹیوں کے مراکز میں شورومز کی بھر مار نے عوام کی آمدورفت والی جگہوں کو گزرنے کے لیے تنگ کرنے کے بعد اب فٹ پاتھ اور شاہراؤں پر بھی گاڑویوں کی لمبی لمبی قطاریں لگا کر ٹریفک کی آمدورفت میں دشواری پیدا کر کے نہ صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، بلکہ ٹریفک کے مسائل میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

سڑکیں سمٹ کر رہ گی ہیں فٹ پاتھ پر پیدل چلنے والے اور وئیل چیئر کا استعمال کرنے والے، بیساکھیوں کے سہارے چلنے والے خصوصی افراد سڑکوں پر چلنے کیوجہ سے مختلف جان لیواء حادثات کا شکار ہو کر بسترِ مرگ تک جا پہنچتے ہیں مگر شورومز مافیاء کے خلاف نہ تو ٹریفک پولیس کی جانب سے آج تک کوئی قانونی کاروائی کی گئ نہ ہی حکمہ سی ڈی اے کی جانب سے ناجائز تجاوزات کے تحت کوئی کاروائی دیکھنے میں آئی، جسکی بڑی وجہ شورومز مالکان کا سیاسی اثرورسوخ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More