وفاقی کابینہ کا اجلاس آج 11 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا

ہم نیوز  |  Mar 26, 2025

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح سوا 11 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے، وفاقی کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پرغور کرے گی۔

بلاول کی ثالثی کی پیشکش: حکومت کا قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے کا عندیہ

پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ ممبران کی تقرری کی منظوری دی جائے گی، بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لئے کنونشن پر دستخط کی کابینہ منظوری دے گی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم  محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس گزشتہ دن ہونا تھا جو ملتوی کردیا گیا، اب آج گیارہ بجے وزیراعظم ہائوس میں ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More