پاکستان اسرائیل کوتسلیم نہیں کرتا، ترجمان دفتر خارجہ

ہم نیوز  |  Mar 26, 2025

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔

ترجمان دفترخارجہ شفعت علی خان نے پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  پاکستانی پاسپورٹ پردرج ہے ،اسرائیل کے سفر کیلئے قابل استعمال نہیں۔

مضبوط معیشت اور بہتر خارجہ تعلقات کے بغیر ترقی ممکن نہیں، رانا ثنا اللہ

انہوں نے کہا کہ موجودہ قوانین کے تحت اسرائیل کا ایسا کوئی دورہ ممکن نہیں، پاکستان کا اسرائیل کے بارے میں مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی غیرمتزلزل حمایت کرتا ہے، پاکستان مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور پرامن حل کیلئے غیرمتزلزل وابستگی کا اعادہ کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More