خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری جامعات سے متعلق 10سالہ پلان تیار کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Mar 25, 2025

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری جامعات سے متعلق10سالہ پلان تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،10سالہ پلان 2025 سے 2035 تک کیلئے تیار کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے محکمہ اعلیٰ تعلیم کو 10سالہ پلان سے متعلق مراسلہ ارسال کردیا ۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ21دنوں میں مجوزہ 10سالہ اسٹریٹجی کا جامع مسودہ تیار کیا جائے ،پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئےقانونی، انتظامی اور مالی اصلاحات بھی تجویز کی جائیں۔

عید پر اوورلوڈنگ اور اوورچارجنگ قابل قبول نہیں،آئی جی موٹروے پولیس

پلان کی تیاری میں جامعات میں فیکلٹی ڈیویلپمنٹ اورفنانشل مینجمنٹ پر توجہ دی جائے،اس کے علاوہ جامعات میں اصلاحات کیلئے قائم کمیٹیوں کی سفارشات کا جائزہ لیا جائے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ جامعات میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لیے سفارشات بھی  شامل کی جائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More