اصلاحات کا مقصد سائلین کو بروقت اور مؤثر انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے، چیف جسٹس

ہم نیوز  |  Mar 25, 2025

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ اصلاحات کا مقصد سائلین کو بروقت اور مؤثر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا مختلف شعبہ جات کے سربراہان کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار، ڈی جی فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی، سیکرٹری قانون و انصاف کمیشن نے شرکت کی۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جاری عدالتی اصلاحات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عدالتی طریقہ کار کی ڈیجیٹلائزیشن، احتساب اور شفافیت کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا سے آنے والا نوجوان پنجاب کا مہمان ہے، عظمیٰ بخاری

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا سائلین انصاف کے نظام کے بنیادی اسٹیک ہولڈرز ہیں۔ اور سائلین کے ساتھ عزت و وقار کے ساتھ پیش آنا مثبت عوامی تاثر کو مزید مضبوط کرتا ہے۔

اجلاس میں اب تک حاصل کیے گئے نمایاں اہداف پر روشنی ڈالی گئی۔ جبکہ ای فائلنگ نظام کے کامیاب عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے انضمام پر پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More