’واپس جائیں، یہ انڈیا نہیں ہے‘، کنسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے پر نیہا ککڑ رو پڑیں

اردو نیوز  |  Mar 25, 2025

بالی وڈ کی مشہور سنگر نیہا ککڑ کنسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے پر ہیڈلائنز کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں نیہا ککڑ کا کنسرٹ شیڈول تھا جہاں وہ تین گھنٹے تاخیر سے پہنچیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈٹ پر وائرل ویڈیو میں نیہا ککڑ کو کنسرٹ کے دوران روتے ہوئے دیکھا گیا۔

تین گھنٹے تاخیر سے کنسرٹ میں پہنچے پر نیہا ککڑ نے حاضرین سے کہا کہ ’آپ سب لوگ بہت اچھے ہیں۔ آپ لوگوں نے بہت انتظار کیا۔ اتنی دیر سے آپ لوگ انتظار کر رہے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے اس چیز سے نفرت ہے۔ میں نے زندگی میں کسی کو انتظار نہیں کروایا ہے۔ آپ اتنی دیر سے انتظار کر رہے ہیں، میں بہت معذرت خواہ ہوں۔ میں اس شام کو ہمیشہ یاد رکھوں گی۔‘

سنگر نے مزید کہا کہ ’آج آپ لوگ میرے لیے اتنا قیمتی وقت نکال کر آئے ہو، میں اس بات کو یقینی بناؤں گی کہ آپ لوگ ڈانس کریں۔‘

ویڈیو میں کنسرٹ میں شریک تماشائیوں کو نیہا ککڑ پر غصہ کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

ایک تماشائی کہتے ہیں کہ ’واپس جائیں، اپنے ہوٹل میں آرام کریں۔‘

اسی طرح ایک تماشائی نے کہا کہ ’یہ انڈیا نہیں ہے، آپ آسٹریلیا میں ہیں۔‘

Neha Kakkar crying for being 3 hrs late at a Melbourne showbyu/offensive-but-true inBollyBlindsNGossip

ایک اور تماشائی نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’بہت اچھی ایکٹنگ کی ہے۔ یہ انڈین آئیڈل نہیں ہے۔ آپ بچوں کے ساتھ پرفارم نہیں کر رہیں۔‘

خیال رہے کہ اس سے قبل نیہا ککڑ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی کنسرٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More