اداکارہ ہانیہ عامر نے رمضان منی وی لاگ سیریز میں سحری بناتے ہوئے اپنی شادی کرنے کیلئے تیار ہونے کا انکشاف کردیا۔
اداکارہ نئے منی وی لاگ میں اپنی سہیلیوں کے ہمراہ سحری بناتی نظرآئیں اور کچن میں ہی کھڑے کھڑے پورا وی لاگ بنالیا، ہانیہ عامر پراٹھے بیلتی دکھیں۔
فلم سکندر باکس آفس پر 200 کروڑ روپے کو کراس کرے گی، سلمان خان
اسی دوران اداکارہ نے کہا کہ وہ کھانا بھی بنا سکتی ہیں اورانہیں لگتا ہے کہ اب وہ شادی کرنے کیلئے تیار ہیں، اس منی وی لاگ میں پڑوسیوں نے دروازہ کھٹکھٹا کر زیادہ شورہونے کی شکایت کی۔
جس کے بعد انہوں نے آہستہ بات کرنی شروع کی لیکن لسی بنانے کیلئے بلینڈر پھر بھی چلادیا یہ کہہ کہ کیا ہی کرلیں گے وہ، چلا دو۔