واپس چلے جاؤ! آسٹریلوی شائقین کے طنزیہ نعروں نے نیہا ککڑ کو رلا دیا۔۔ آخر کنسرٹ ہوا کیا؟ وجہ سامنے آگئی

ہماری ویب  |  Mar 25, 2025

بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کو میلبرن میں ہونے والے اپنے کنسرٹ میں تاخیر سے پہنچنا مہنگا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، نیہا کا آسٹریلوی شہر میلبرن میں کانسرٹ تھا جس میں وہ 3 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچیں اور اسٹیج پر آتے ہی انہوں نے مداحوں سے معافی مانگی اور رو پڑیں۔

تاخیر سے آنے پر ان کے مداحوں نے شدید غصے کا اظہار کیا جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، اس میں وہ کنسرٹ سے پہلے روتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ نیہا ککڑ نے اسٹیج پر آ کر معذرت کی اور اپنے مداحوں سے کہا کہ "میں نے کبھی کسی کو اتنی دیر تک انتظار نہیں کرایا، اور یہ میرے لیے بہت برا ہے کہ آپ لوگوں کو اتنی دیر تک انتظار کرنا پڑا۔" لیکن کچھ شائقین نے ان کی وضاحت کے باوجود ناراضگی کا اظہار جاری رکھا اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

نیہا نے اپنے جذباتی انداز میں کہا کہ "میں چاہتی ہوں کہ آپ سب کو خوشی ہو، اور میں یقین دلاتی ہوں کہ آپ کا یہ وقت ضائع نہیں جائے گا۔"

تاہم، کچھ مداحوں کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا اور اس وقت کراؤڈ میں موجود کچھ آوازیں آئیں کہ 'یہ انڈیا نہیں بلکہ آسٹریلیا ہے'، ایک شخص نے کہا 'واپس اپنے ہوٹل جاؤ اور جاکے آرام کرو'۔

شائقین اس وقت زیادہ غصہ ہوئے جب نیہا تین گھنٹے کی تاخیر سے اسٹیج پر آئیں اور صرف ایک گھنٹے کی پرفارمنس کے بعد کنسرٹ ختم کر دیا۔ بعض شائقین نے نیہا کی غیر پیشہ ورانہ حرکتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ "یہ انڈین آئیڈل نہیں ہے، تم یہاں بچوں کے ساتھ نہیں گا رہی"۔

نیہا ککڑ کے اس کنسرٹ کا تنازعہ ان کے لیے ایک مشکل لمحہ بن گیا، جس میں ان کی عزت نفس اور شائقین کے جذبات دونوں ہی متاثر ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More