پاکستان کے پہلے فاسٹ ای وی چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا

سچ ٹی وی  |  Mar 25, 2025

اسلام آباد میں پاکستان کے پہلے فاسٹ ای وی چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کردیا گیا۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اسلام آباد میں قائم پہلے فاسٹ ای وی چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت مزید کم ہوگی اور وزیراعظم شہباز شریف جلد عوام کو اچھی خوشخبری سنائیں گے۔

وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ حکومت گرین انرجی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ہم زبان کے پکے ہیں اور ہماری زبان پچھلی حکومت جیسی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک چارجنگ یونٹ کو 71 روپے سے کم کر کے 39 روپے کر دیا ہے اور ای وی پاکستان کا مستقبل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا میں بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کی باتیں درست نہیں، بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی اور چند دنوں میں میری باتیں سچ ثابت ہوں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More