مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں کون سا فون ٹاپ پوزیشن پر؟

سچ ٹی وی  |  Mar 24, 2025

ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ گلیکسی اے 56 کی ٹرینڈنگ اسمارٹ فون کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ تاہم، اس ہفتے کی ٹاپ 10 ڈیوائسز میں متعدد نئی انٹریاں ہیں۔

گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے:

فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر سام سنگ گلیکسی اے 56 جبکہ دوسرے نمبر پر انفنکس نوٹ 50 پرو + (نئی انٹری) موجود ہے۔

شیاؤمی 15 الٹرا ہواوے پورا ایکس تیسرے (نئی انٹری)،سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چوتھے، گوگل پکسل 9 اے پانچویں (نئی انٹری) اور شیاؤمی پوکو ایف 7 الٹرا چھٹے نمبر (نئی انٹری) پر ہیں۔

سام سنگ گلیکسی اے 36 ساتویں، شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو آٹھویں سام سنگ گلیکسی اے 55 نویں اور 10 ویں نمبر پر ریئل می پی الٹرا (نئی انٹری) براجمان ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More