امریکی صدر کا درآمد کی گئی گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان

ہم نیوز  |  Mar 27, 2025

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے درآمدکی گئی گاڑیوں پر25 فیصدٹیرف لگانے کااعلان کردیا اور آٹوٹیرف کے ایگزیکٹوآرڈرپردستخط کردیئے۔

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  جوابی ٹیرف ہرصورت میں لگایا جائے گا، امریکا میں آٹوانڈسٹری کے فروغ کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

ماہرین یمن چیٹ کی خلاف ورزی کی تحقیقات کر سکتے ہیں، پریس سیکرٹری وائٹ ہائوس

فارماسیوٹیکل انڈسٹری کی امریکا واپسی کے لیےٹیرف لگائیں گے، امریکا میں کوئلے کی کانوں کودوبارہ کھولاجائے گا، ہواسے بجلی پیداکرنے کے منصوبے نقصان کے سوا کچھ نہیں۔

ایلون مسک نے کبھی مجھے کاروباری فائدےکیلئے نہیں کہا، ایلون مسک نے آٹوٹیرف کے بارے میں کوئی مشورہ نہیں دیا، امریکا میں بننےوالی گاڑیوں پرکوئی ٹیکس نہیں ہے۔

حوثیوں پرحملے جاری رکھیں گے، جنگی منصوبہ لیک ہونے کی خبریں بے بنیاداورمیڈیا ٹرائل ہے، حوثیوں کے ٹھکانوں پرکامیاب حملے کئے۔

بائیڈن نے حملے نہیں کئے، وہ اپنے دورمیں سوئے رہے، جنگی منصوبہ لیک ہونے کا ذمہ دارسوشل میڈیا ایپ ہے، سوشل میڈیا ایپ سگنل رابطے کاموثرذریعہ نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More