ہیٹ ویو کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

سچ ٹی وی  |  Apr 20, 2025

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال کا خدشہ ظاہر کردیا جبکہ زیادہ نمی کے باعث گرمی کی شدت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جاسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر کے درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری تک اضافہ ہوسکتا ہے، چاروں دنوں کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، تاہم زیادہ نمی کی وجہ سے درجہ حرارت کی شدت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جاسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، آج سے 23 اپریل کے دوران شہرمیں ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال پیدا ہو سکتی ہے، منگل اور بدھ کو موسم گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے دیگر علاقوں میں 24 اپریل سے ایک بار پھر ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال پیدا ہونے کا امکان ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے شہریوں کو براہ راست دھوپ سے بچنے، پانے کے زیادہ استعمال اور دیگر احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دے دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More