اداکار ثمر جعفری کا اپنے لو لیٹرز سے متعلق بڑا انکشاف

سچ ٹی وی  |  Jun 27, 2025

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں تیزی سے ابھرتے اداکار ثمر جعفری نے مداحوں کی جانب سے لو لیٹرز ملنے کا انکشاف کیا ہے۔

ثمر جعفری نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی اداکاری اور میوزک کے شوق کے حوالے سے گفتگو کی۔

میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ کیا لڑکیاں آپ کے گانے اور ڈراموں کو دیکھ کر لو لیٹرز بھیجتی ہیں؟ اس پر اداکار نے کہا کہ مجھے گھر پر بہت سارے لوو لیٹرز ملتے ہیں، صرف اتنا ہی نہیں کچھ لو لیٹرز لوگوں کے ذریعے بھی بھیجوائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں کہتا وہ میرے میوزک یا اداکاری کی وجہ سے پیار کرتی ہیں، مجھے لگتا ہے وہ مجھ سے ویسے ہی پیار کرتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More