اداکارہ سجل علی اور امیر گیلانی ایک ساتھ سکرین پرنظرآئیں گے۔ دونوں ڈرامہ سیریل"زنجیریں" میں ایک ساتھ نظر آئیں گے جو فرحت اشتیاق کے قلم سے لکھا گیا ہے۔
تاہم، ڈرامے کے ڈائریکٹر کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات نہیں ملی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں سجل اور امیرگیلانی کو شوٹنگ کے لیے تیار دکھایا گیا ہے۔
دونوں فنکاروں کے مداح اس جوڑے کو دیکھنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔
۔۔مداحوں کو اس ڈرامہ سیریل سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں، ایک صارف نے لکھا "سجل اور فرحت اشتیاق کا سکرپٹ، اور اب اس میں امیر بھی شامل،یہ یقیناً ایک شاندار ڈرامہ ہوگا"
ایک اور صارف نے کہا "میں انتظار نہیں کر سکتا،میں دونوں کو بہت پسند کرتا ہوں" ،ایک فین نے کہا"یہ دونوں ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح سے کمپلیمنٹ کریں گے۔
ہماری بڑی آنکھوں والی ڈراما کوئین اور یہ میٹھا سا لڑکا"
کچھ ناظرین سجل علی کے ساتھ امیرگیلانی کو دیکھ کر خوش نہیں ہیں۔
ایک صارف نے لکھا"ایک طرف تو سجل جیسی پاور ہاؤس ایکٹرس اور دوسری طرف صرف نام اور چہرہ بغیر کسی ٹیلنٹ کے؟ یہ کیا مذاق ہے؟"
ایک اور صارف نے کہا، "امیر حالیہ دور میں کوئی اچھی یا مضبوط پرفارمنس تو نہیں دے رہا، لیکن امید ہے کہ یہ سیریل صرف سجل کے کردار تک ہی محدود نہیں ہوگی"