ٹک ٹاکر ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں ٹک ٹاکرز، یوٹٰوبرز، قریبی عزیز اور دوستوں نے شرکت کی۔
دونوں کے نکاح کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
ربیکا نے شادی کے پرمسرت موقع پر سرخ جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ حسین ترین نے کریم کلر کی شیروانی زیب تن کی۔
نکاح کی تقریب کی ایک ویڈیو میں دلہا اور دلہن کی انٹری دکھائی گئی ہے، جو مداحوں کو خاصی حیرت میں مبتلا کر رہی ہے۔
خاص طور پر حسین ترین کی کشتی کے ذریعے آمد کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
ربیکا خان اور یوٹیوبر حسین ترین نے 26 مئی کو منگنی کی تھی، دونوں کئی سالوں سے دوست تھے۔