اداکارہ نازش جہانگیر کوعدالت نے طلب کرلیا

سچ ٹی وی  |  Jun 28, 2025

عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق کینٹ کچہری لاہور میں پاکستان شوبز کی اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف استغاثہ کیس کی سماعت ہوئی۔ اداکارہ کے وکیل کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اداکارہ کی طبعیت ناساز ہے اور وہ ہسپتال میں داخل ہیں انہیں مہلت دی جائے۔

عدالت نے نازش جہانگیر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پرطلب کرلیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر حاضری معافی کااوریجنل میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی طلب کرلیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکار اسود کی درخواست پر سماعت کی، اسود کی جانب سے چوہدری بابر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ استغاثہ میں موقف اختیار کیا گیا کہ اداکارہ نازش جہانگیر نے رقم لیکر واپس نہیں کی۔ استغاثہ کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت نازش جہانگیر کے خلاف امانت میں خیانت سمیت دیگر دفعات کے تحت قانونی کاروائی کرنے کا حکم دے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More