سوات : طالب علم فرحان قتل کیس کے مرکزی ملزمان باپ بیٹا گرفتار

ہماری ویب  |  Jul 28, 2025

سوات کے علاقے چالیار خوازہ خیلہ میں مدرسہ کے طالب علم فرحان قتل کیس کے مرکزی ملزمان باپ بیٹا پکڑے گئے۔

ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے مطابق طالب علم کو بہیمانہ تشدد سے قتل کرنے میں ملوث مرکزی ملزم قاری عمر اور اس کے بیٹے احسان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ 21 جولائی کو ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک بچے کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا تھا۔ واقعے میں ملوث 10 ملزمان موقع پر گرفتار کرلیے گئے تھے جبکہ مرکزی ملزمان فرار ہوگئے تھے جنہیں انتھک محنت کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی پی او کے مطابق دیگر تفصیل تفتیش کے بعد میڈیا کے ساتھ شیئر کریں گے، ملزم کے حوالے سے افواہوں رد کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ ملزم کو کسی نے چھری ماری ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ تفتیش کے بعد ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More