پاکستان نے تاخیر سے میچ شروع کیا، پریس کانفرنس نہیں کی، گواسکر آگ بگولہ

ہماری ویب  |  Sep 24, 2025

بھارت کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر سنیل گواسکر پاکستان کی جانب سےمیچ سے قبل پریس کانفرنس منسوخ کرنے پرغصے سے تلملا گئے۔ گواسکر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایشیا کپ میں پیش آنے والے واقعات پر پاکستان کرکٹ ٹیم اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

ایک انٹرویو میں سنیل گواسکر نے پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور بورڈ پر الزام لگایا کہ انہوں نے آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کی اور ناٹک رچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نے یو اے ای کے خلاف میچ جان بوجھ کر ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع کروا کر ایونٹ اور کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

سابق بھارتی کپتان نے یہ الزام بھی لگایا کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے دو بار میچ کے بعد کی پریس کانفرنسز کو نظر انداز کیا اور بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر غیر ضروری تنازع کھڑا کیا جبکہ دو دو ٹیموں کے درمیان ہاتھ ملانا لازمی نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق میچ سے پہلے یا بعد میں کسی ٹیم کو اپنے نمائندے کو بھیجنا لازمی نہیں اور اگر وہ پریس کانفرنس نہیں کرتے تو اس پر کوئی فائن نہیں۔ آئی سی سی کے مطابق جس طرح ہاتھ ملانا لازمی نہیں اسی طرح پریس کانفرنسز کرنا بھی لازمی نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More