اغوا وزیادتی کے بعد کمسن مقتول سعد کے قاتلوں کے چونکا دینے والے انکشافات

ہماری ویب  |  Sep 25, 2025

لانڈھی نمبر 6 لعل مزار کے علاقے میں پیر کی شب گھر کے قریب کچرا کنڈی سے بچے کی بوری بند لاش ملنے کے بعد اہل خانہ تاحال غم سے نڈھال ہیں۔

سعد 20 روپے لے کر چیز لینے گھر سے نکلا تھا اور اس کے بعد واپس نہیں آسکا۔ سعد والدین کی اکلوتی اولاد تھا جس کی وجہ سے وہ سب کا لاڈلا بھی تھا، افسوسناک واقعہ پر اہلخانہ صدمے کی کیفیت میں ہیں۔ 18 ستمبر کو سعد اسکول میں ایڈمشن ہونے پر بے حد خوش تھا اور اسکول سے واپس آنے کے بعد گھر سے پیسے لے کر ٹافی لینے گیا تھا، جس کے بعد وہ لاپتہ ہوا اور زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

پولیس نے سعد قتل کیس میں 2 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے، ملزمان نے پولیس کے سامنے اور کیا انکشافات کیے اس بارے میں جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More