بھارتی صحافی کو منہ کی کھانی پڑی.. وزیراعظم شہباز شریف کے دو ٹوک جواب کے چرچے ! دلچسپ ویڈیو

ہماری ویب  |  Sep 27, 2025

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایک دلچسپ لمحہ اس وقت سامنے آیا جب وزیراعظم شہباز شریف کو بھارتی صحافی نے سوال کے لیے گھیرنے کی کوشش کی۔ تاہم وزیراعظم نے نہایت اعتماد کے ساتھ جواب دیا اور واضح کیا کہ پاکستان سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کے عزائم کو ناکام بناتا آ رہا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ یہ مکالمہ لابی میں ریکارڈ ہوا اور کچھ دیر بعد سوشل میڈیا پر بھی گردش کرنے لگا۔

اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں دشمن نے تکبر کے ساتھ جنگ مسلط کی لیکن پاکستان نے صبر اور حوصلے کے ساتھ اسے شکست دی۔ ان کے مطابق میدان میں کامیابی کے بعد اب اصل مقصد پائیدار امن کا قیام ہے۔ شہباز شریف نے واضح کیا کہ اسلام آباد بھارت سمیت ہر ہمسایہ ملک کے ساتھ باقی رہ جانے والے تنازعات بات چیت کے ذریعے ختم کرنے کا خواہاں ہے، بشرطیکہ یہ مذاکرات سنجیدہ اور نتیجہ خیز ہوں۔

وزیراعظم کے ان بیانات نے ایک طرف پاکستان کے موقف کو مضبوط انداز میں پیش کیا، تو دوسری جانب عالمی برادری کے سامنے اس عزم کو اجاگر کیا کہ اسلام آباد جنگ نہیں بلکہ امن کو اپنی منزل سمجھتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More