بھارہ کہو کے نجی اسپتال میں مبینہ غفلت، مریض جاں بحق، لواحقین کا شدید احتجاج

ہماری ویب  |  Sep 28, 2025

اسلام آباد: بھارہ کہو کے ایک نجی اسپتال میں ڈاکٹر مبینہ کی غفلت کے باعث مریض جان کی بازی ہار گیا۔ واقعے کے خلاف لواحقین نے اسپتال کے باہر شدید احتجاج کیا۔

نعرے بازی کرتے ہوئے مظاہرین نے الزام لگایا کہ اسپتال انتظامیہ اور متعلقہ ڈاکٹر نے اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کیں، مریض کو بروقت اور مناسب علاج فراہم نہیں کیا گیا جس وجہ سے قیمتی جان ضائع ہوگئی۔ لواحقین نے مطالبہ کیا کہ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی اور مریض کے ساتھ اس نوعیت کا سانحہ نہ پیش آئے۔

واقعے کے بعد شہریوں میں بھی غم و غصہ پایا جاتا ہے، ان کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبے میں اس قسم کی غفلت سنگین المیہ ہے لیکن اس کے باوجود محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔

شہریوں نے سوال اٹھایا کہ محکمہ ہیلتھ کہاں ہے اور ایسے واقعات پر خاموش کیوں ہے؟ عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف انکوائری کر کے غفلت کے مرتکب افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More