سعودی ولی عہد نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے، اہم معاہدوں کا امکان

ہماری ویب  |  Sep 28, 2025

اسلام آباد: سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم محمد بن سلمان نومبر میں پاکستان کا اہم سرکاری دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری، تجارتی تعلقات اور دفاعی تعاون سمیت متعدد شعبوں میں اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔ وزیراعظم پاکستان اور دیگر اعلیٰ حکام سعودی ولی عہد کا پرتپاک استقبال کریں گے۔ محمد بن سلمان کی آمد کو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے سنگ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

سعودی عرب اس وقت پاکستان میں توانائی، معدنیات، زراعت اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں بڑی سرمایہ کاری پر غور کر رہا ہے، جس کا حتمی اعلان بھی اس دورے کے دوران متوقع ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا اور دونوں ملکوں کے عوام کے لیے نئے ترقیاتی مواقع پیدا کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More