متاثرین سیلاب کے لیے حکومت پنجاب کا خصوصی پیکج کا اعلان

ہماری ویب  |  Sep 28, 2025

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب زدگان کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو براہِ راست ریلیف فراہم کرنے کے لیے خصوصی کارڈ جاری کیے جائیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ نے بتایا کہ اگر کسی کا پورا مکان گر جائے تو متاثرہ خاندان کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ اگر مکان آدھا متاثر ہو تو معاوضے کے طور پر 5 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے جبکہ مویشیوں کے نقصان کی صورت میں بھی متاثرہ خاندان کو 5 لاکھ روپے تک امداد ملے گی۔

کسانوں کے لیے بھی بڑے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ جن کسانوں کی زمینیں سیلاب سے متاثر ہوئی ہیں، انہیں 12 ایکڑ تک فی ایکڑ 20 ہزار روپے امداد دی جائے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ حکومت مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور تمام وسائل متاثرین کی بحالی کے لیے بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ امدادی رقوم اور سہولیات کی فراہمی میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ حقیقی مستحقین تک مدد پہنچ سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More