باجوڑ لغڑئی میں جاں بحق چار بچے سپرد خاک، جنازے میں ہزاروں افراد شریک

ہماری ویب  |  Sep 28, 2025

باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند کے علاقے لغڑئی ماموند میں مبینہ طور پر گولہ گرنے کے حادثے میں جاں بحق 4 بچوں کو سپرد خاک کردیا گیا۔ واقعہ میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

چاروں بچوں کی اجتماعی نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی صاحبزادہ ہارون رشید نے پڑھائی، واقعہ ہفتہ کے روز باجوڑ لغڑئی ماموند میں پیش آیا تھا جس میں چار بچے جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 18 سالہ فواد ولد دلبر، 10 سالہ جواد ولد یوسف، 10 سالہ سجاد ولد مجید اور 18 سالہ نوشاد شامل ہیں۔

لغڑئی ماموند واقعہ کے چار جاں بحق بچوں کو اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا، لغڑئی ماموند واقعہ کے جنازے کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے جبکہ علاقے میں سوگ کا سماں رہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More