وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف مشن کا ابتدائی اجلاس، معیشت اور اصلاحات پر تفصیلی تبادلہ خیال

ہماری ویب  |  Sep 29, 2025

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت وزارتِ خزانہ میں آئی ایم ایف ریویو مشن کے ساتھ ابتدائی اجلاس ہوا جس میں ملکی معیشت اور اصلاحاتی اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیر خزانہ نے وفد کو حکومت کی جانب سے مالی استحکام، محصولات میں اضافے اور اخراجات پر قابو پانے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے حکومتی پالیسیوں اور اصلاحات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور آئندہ اہداف کے حصول میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یہ اجلاس مذاکراتی سلسلے کا آغاز ہے جس میں آنے والے دنوں میں بجٹ خسارے، ٹیکس نیٹ کی توسیع اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات جیسے اہم معاملات زیر بحث آئیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More