اتحاد ایئر ویز کی 10 سال بعد باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور سے پروازیں

اردو نیوز  |  Sep 29, 2025

متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن، اتحاد ایئر ویز نے تقریباً ایک دہائی کے وقفے کے بعد ایک بار پھر پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنی پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔

ابوظہبی سے آنے والی پرواز EY 276 آج پشاور پہنچی، جہاں طیارے کا روایتی واٹر کینن سلوٹ کے ذریعے استقبال کیا گیا۔

اتحاد ایئر ویز اب ہفتے میں پانچ روز پیر، منگل، جمعرات، جمعہ اور اتوار کو ابوظہبی اور پشاور کے درمیان پروازیں آپریٹ کرے گی۔ واپسی کی پرواز EY 277  پشاور سے صبح 8 بجے روانہ ہوا کرے گی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق، اتحاد ایئر ویز 2025 میں باچا خان ایئرپورٹ سے بین الاقوامی آپریشن شروع کرنے والی تیسری ایئرلائن ہے۔ اس سے قبل فلائی دبئی اور فلائی اے ڈیل بھی پشاور سے اپنی سروسز بحال کر چکی ہیں۔

یہ نئی پروازیں نہ صرف پشاور اور گرد و نواح کے شہریوں کے لیے سفری سہولتیں بڑھائیں گی بلکہ انہیں عالمی سطح پر مزید متبادل اور بہتر روابط بھی فراہم کریں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More