وفاقی وزیر داخلہ کا بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز پر خراجِ تحسین

ہماری ویب  |  Oct 01, 2025

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے شہداء اور جوانوں کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات مندانہ اقدامات کے ذریعے 13 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرکے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان کی فورسز ملک دشمن عناصر کے خلاف پوری طرح متحرک اور پرعزم ہیں۔

محسن نقوی نے کہا: میں سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر بلوچستان کے عوام اور پاکستان کے امن کو محفوظ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے سیکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور یہ سلسلہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے واضح کیا کہ پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشت گردوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More