فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

ہماری ویب  |  Oct 06, 2025

حکومت پنجاب نے گندم اور آٹے کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے فیڈ ملز کو گندم کے استعمال سے روک دیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ صوبے میں گندم، آٹے اور روٹی کی فراہمی میں کسی قسم کا بحران پیدا نہ ہو۔ اعلامیے کے مطابق اب گندم صرف فلور ملز میں آٹا تیار کرنے کے لیے استعمال کی جا سکے گی جبکہ فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پابندی 30 روز کے لیے نافذ کی گئی ہے اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کو سستا اور وافر آٹا فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے کسی کو بھی انسانی خوراک کے لیے مخصوص گندم کو مویشیوں کی فیڈ میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ نے گندم کی غیر قانونی خرید و فروخت اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مانیٹرنگ بھی مزید سخت کر دی ہے تاکہ شہریوں کو آٹے کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More