دعا زہرہ کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے، سرکاری رپورٹ میں انکشاف .
دعا زہرہ کاظمی کے میڈیکل سرٹیفکیٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ان کی عمر تقریباً 17 سال ہے
پولیس سرجن ایج سرٹیفکیٹ کے مطابق دعا زہرہ کی ہڈیوں کی عمر تقریباً 16 سے 17 سال کے درمیان ہے
دعا زہرہ کی عمر کا اندازہ لگانے کیلئے جانچ سول اسپتال کراچی کی وومن میڈیکولیگل آفیسر ڈاکٹر لاریب گل نے کی
دعا زہرہ کا ایکسرے سول اسپتال کراچی کے شعبہ ریڈیولوجی میں کیا گیا تھا، چیف ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر صباء جمیل نے اپنی رائے میں دعا زہرہ کی ہڈیوں کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان بتائی۔ سول اسپتال کراچی کے چیف ریڈیولوجسٹ کے مطابق ہڈیوں کی عمر 17 سال کے زیادہ قریب ہے۔