کراچی: 3 دسمبر کو اسکولوں میں تعطیل٬ پرچے ملتوی

ہماری ویب  |  Dec 01, 2015

کراچی(نیٹ نیوز) صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیرننگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق بسلسلہ چہلم حضرت امام حسینؓ جمعرات 3دسمبر کو صوبے بھر کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں و کالجوں میں تعطیل ہوگی جب کہ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کی ہدایت کے مطابق قائم مقام ناظم امتحانات ہدایت اللہ انصاری نے اعلان کیا ہے کہ3دسمبر 2015کو فزکس کا ہونے والا عملی امتحان 8؍دسمبرکو لیا جائے گا۔
 


دریں اثنا اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے حضرت امام حسینؓ کے چہلم اور مقامی حکومتوں کے انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2015ء کے3،4اور5دسمبرکو ہونیوالےپرچے ملتوی کرکے نئی تاریخوں کا اعلان کردیا ہےبورڈ کے مطابق ، 3دسمبر کو ملتوی ہونے والے پرچے ہفتہ12دسمبر کو ملتوی ہونے والے پرچے14دسمبر کو اور ہفتہ5دسمبر کو ملتوی ہونے والے پرچےمنگل15دسمبر 2015ء کو لیے جائیں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More