ہیکروں کا جیو نیوز کے خلاف اعلانِ جنگ

ہماری ویب  |  Dec 10, 2015

پاکستان کے معروف نیوز چینل جیو نیوز نے ملک بھر میں اپنے جاری آپریشن بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے- ذرائع کے مطابق اس اعلان کی وجہ ہیکروں کا جیو نیوز کے خلاف ایک بار پھر سرگرم ہونا ہے- مکی لیکز نامی ٹوئیٹر اکاؤنٹ کا دعویٰ ہے کہ جیو نیوز اردو٬ انگریزی اور جیو نیوز کے اسلام آباد بیورو چیف رانا جواد کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے-
 


ان اکاؤنٹس کے ہیک ہونے کی تصدیق خود جیو نیوز کی جانب سے بھی کی گئی ہے- یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل جیو نیوز سے وابستہ مقبول صحافی حامد میر کا بھی اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا اور ان کی ذاتی معلومات کو عام کر دیا گیا تھا-

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More