انٹرمیڈیٹ٬ مختلف گروپس کے عملی امتحانات کا آغاز

ہماری ویب  |  Dec 17, 2015

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور آرٹس ریگولر گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2015ء کے عملی امتحانات کا آغاز آج 17 دسمبر 2015ء سے ہورہا ہے، تمام طلباء اپنے عملی امتحانات کا پروگرام حاصل کرلیں۔
 


ناظم امتحانات نے بتایا کہ سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے طلباء عملی امتحانات کا پروگرام گورنمنٹ کالج فار مین ناظم آباد سے جبکہ آرٹس ریگولر کے طلباء گورنمنٹ اسلامیہ آرٹس اینڈ کامرس کالج نمبر ایک سے حاصل کرسکتے ہیں جبکہ ان تمام گروپس کی طالبات اپنے عملی امتحانات کا پروگرام سرسید گورنمنٹ گرلز کالج ناظم آباد سے حاصل کرسکتی ہیں ۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More