کراچی میٹرک بورڈ: امتحانی فارم کی تاریخ میں توسیع

ہماری ویب  |  Dec 31, 2015


کراچی (نیٹ نیوز) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے دسویں جماعت سائنس و جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے امتحانی فارمز برائے سال 2016ء جمع کرانے کی تاریخ میں 15جنوری 2016ء تک بغیر لیٹ فیس کے توسیع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ہونے کے باعث اور طلباء و طالبات کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔اس ضمن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ 15جنوری 2016ء کے بعد پہلے سے جاری طے شدہ شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے اور بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔اسکولوں کے سربراہان سے مزید کہا گیا ہے کہ فارمز کو جمع کروانے کیلئے طلبا و طالبات کو انفرادی طور پر بورڈ نہ بھیجیں بلکہ تمام طلبا و طالبات کے امتحانی فارمز ایک ساتھ تعلیمی ادارے کی جانب سے جمع کروائیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More