سال 2016 کی پانچ عام تعطیلات اتوار کے روز

ہماری ویب  |  Jan 01, 2016


سال 2016 کا آغاز تو ہوگیا لیکن چھٹیوں کے شوقین افراد اس سال سے کچھ خاص خوش نظر نہیں آئیں گے- جی ہاں رواں سال کئی عام تعطیلات اتوار کے روز آرہی ہیں اور یقیناً یہ چھٹیوں کے شوقین افراد کے لیے ایک بری خبر ہے-

تفصیلات کے مطابق سال 2016 میں پانچ عام تعطیلات اتوار کے دن آرہی ہیں اور یوں نوکری پیشہ افراد یا پھر طالبعلموں کو یہ پانچوں چھٹیاں علیحدہ سے میسر نہیں آسکیں گی بلکہ انہیں اتوار کی چھٹی میں والے دن ہی یہ چھٹی بھی گزارنا ہوگی-

رواں سال اتوار کے روز آنے والی ان پانچ عام تعطیلات میں مزدوروں کا عالمی دن یعنی یکم مئی٬ پاکستان کا یومِ آزادی اور 25 دسمبر شامل ہیں- اس کے علاوہ ممکنہ طور پر عید الضحیٰ اور عیدِ میلاد النبی ﷺ اتوار کے روز آسکتی ہیں-
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More