پروفیسر سحرؔ انصاری آرٹس کونسل کے نائب صدر منتخب

ہماری ویب  |  Jan 04, 2016


آرٹس کونسل آف پاکستان کے انتخابات کا اعلان کردیا گیا ۔ پروفیسر سحرؔ انصاری جو ہماری ویب ’رائیٹرز کلب‘ کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں نائب صدر کی حیثیت سے کامیاب قرار دیے گئے۔ہماری ویب ’ رائیٹرز کلب‘ کے صدر ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی نے پروفیسر سحرؔ انصاری کو انتخابات میں کامیابی اپنی اور کلب کے تمام لکھاریوں کی جانب سے دلی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آرٹس کونسل کے اراکین نے سحرؔ انصاری کو کامیاب کرکے علم و ادب کی ترقی اورشہر کراچی میں علمی سرگرمیوں کی ترویج کی راہ ہمرار کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پروفیسر سحرؔ انصاری نائب صدر کی حیثیت سے آرٹس کونسل کی سرگرمیوں میں بلا تفریق تمام اہل علم کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More