میٹرک بورڈ: مضمون نویسی کے مقابلے

ہماری ویب  |  Jan 12, 2016


کراچی ……ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی سیکرٹری حورمظہر کے مطابق میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کی نگرانی میں پاکستان سائنس فاؤنڈیشن اسلام آباد اور میٹرک بورڈ کے تحت ہونے والے مضمون نویسی کے مقابلے منگل 12جنوری 2016سے شروع ہو رہے ہیں۔ مضمون نویسی کا عنوان ’’کیا قابل تجدید توانائی پاکستان کے معاشی مسائل کا قابل عمل متبادل ہے‘‘یہ مقابلے ثانوی تعلیمی بورڈ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوں گے جو 14جنوری 2016تک شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے،شیڈول کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔ ان مقابلوں میں الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے طلبہ اپنے اداروں کی جانب سے جاری کردہ نمائندگی کی تحریر کے ذریعے شریک ہو سکیں گے۔ ان مقابلوں میں اول، دوم اور سوم آنے والے شرکاء کو نقد انعامات اور بورڈ کی جانب سے سندِ فضیلت سے نوازا جائے گا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More