انٹرمیڈیٹ: میٹرک ضمنی امتحانات میں کامیاب طلبہ کے داخلے

ہماری ویب  |  Feb 01, 2016

کراچی۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی سے میٹرک کے ضمنی امتحانات 2015ء میں کامیاب ہونے والے ان امیدواروں کیلئے جو انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل ہیں امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔
 


ایسے تمام امیدور انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے تمام گروپس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، کامرس پرائیوٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس کیلئے امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ان تمام گروپس کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارمز بروز منگل 2فروری 2016ء سے 16 فروری 2016ء تک اپنے متعلقہ کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم ضروری تصدیق کے بعد انہی تاریخوں میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں واقع حبیب بینک کی برانچ سمیت یو بی ایل کی شہر کے مختلف علاقوں میں واقع آٹھ برانچوں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کے وہ تمام ریگولر امیدواروں کے امتحانی فارمز اور فیسوں کے پے آرڈرز بروز جمعرات 18 فروری 2016ء تک انٹربورڈ میں جمع کروادیں۔جو امیدوار مقررہ تاریخ تک اپنے امتحانی فارمز جمع نہیں کرواسکیں وہ بروز بدھ 17 فروری 2016ء سے 24فروری تک 200روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 25فروری سے 2 مارچ تک 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ اور 3مارچ سے 9مارچ 2016ء تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارمز جمع کرواسکتے ہیں۔پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم بورڈ میں واقع حبیب بینک کی برانچ کے علاوہ یو بی ایل کی جن آٹھ برانچوں میں جمع کرواسکتے ہیں ان میں ملیرسٹی مین نیشنل ہائی وے برانچ، آرسی ڈی ہائی وے اورنگی برانچ ایل ایس بی کمرشل سیکٹر 3، سیکٹر الیون ایچ نارتھ کراچی برانچ، یو بی ایل بلڈنگ نارتھ ناظم آباد برانچ، حسین ڈی سلوا برانچ بلاک اے نارتھ ناظم آباد، یو بی ایل بلڈنگ آئی آئی چندریگر روڈ برانچ، شہید ملت روڈ شاہراہ فیصل جنکشن برانچ اور نیو ٹینری مارکیٹ برانچ سیکٹر سیون اے کورنگی انڈسٹریل ایریا برانچ شامل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More