پورا ملک میرا سلطان ڈرامے کی مانند چلایا جا رہا ہے، فاروق ستار

ہماری ویب  |  Feb 16, 2016


قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ملک کو میرا سلطان ڈرامے کی طرح چلایا جا رہا ہے ، یہ ملک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، 18 کروڑ عوام کا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے میر ا سلطان ڈرامے کی مثال دے دی۔ ان کا کہنا تھاکہ ملک کو میرا سلطان ڈرامے کی طرح چلایا جا رہا ہے۔

ایک ریاست سمبل آغا کی ہے ، ایک ماہ دوراں کی اور ایک حورم سلطان کی ہے ، یہ ملک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، 18 کروڑ عوام کا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ حکومتی پالیساں امراء کو نوازنے کے لئے ہیں ، غریب آدمی کے لئے نہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 5 فیصد کم کی گئیں ، انہیں 20 سے 25 فیصد کم ہونا چاہیے تھا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More